ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان برقرار ہے، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح 1.16 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر اس میں 0.39 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 1.90 فیصد تک محدود ہوئی ہے۔ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق، 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 کی قیمتوں میں کمی آئی، اور 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ گھی، جلانے والی لکڑی، پیٹرولیم مصنوعات، چینی، دالیں اور گڑ مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ دوسری طرف، ٹماٹر، آلو، زندہ مرغی، پیاز، ایل پی جی، دال ماش، لہسن اور انڈے سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ چاول، ڈبل روٹی، تازہ دودھ سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
یہ کمی معاشی صورت حال میں کچھ بہتری کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے عوامی سطح پر مہنگائی کے اثرات میں کمی کی توقع کی جارہی ہے۔