پنجاب حکومت نے 10افسروں کے تقرر و تبالے کر دیئے

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے 10افسران کے تقرر و تبالوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ تقرری کے منتظر خالد پرویز کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر تعینات ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سیدہ آمنہ طاہر زیدی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ کوآپریٹو مس طاہرہ اکرام کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹس کنٹرول تعینات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز ) بہاولپور مس سمیرا ربانی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرتری محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پاپولیشن ویلفیئر حافظ محمد سلمان تنویر کی خدمات منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی تعینات ، تقرری کے منتظر غلام مرتضیٰ کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( فنانس اینڈ پلاننگ ) بہاولپور تعینات ، تقرری کی منتظر مس سیمل مشتاق کو ڈپٹی سیکرٹری (کوآرڈینیشن ) ٹو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات ، تقرری کے منتظر کیپٹن (ر) عبدالوہاب خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات ، سیکشن آفیسر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حافظ عمران نصیر کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات اور ڈائریکٹر (ایڈمن ) پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ محمد اعجاز کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ۔ اس ضمن میںمحکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔