اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم نے پورے خطے کو غیر مستحکم کر دیا ہے:ترجمان کی بریفنگ
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس پر فوری اور مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے یہ جنگ بندی مستقل جنگ بندی کا باعث بنے گی اور انسانی امداد کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے طاقت کے اندھا دھند استعمال سے بد ترین جانوں اور املاک کا نقصان ہوا ہے اور لاکھوں بے گناہ فلسطینی شہری بے گھر ہو چکے ہیں، اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم نے پورے خطے کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور پائیدار حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے