شادی میں بھانجوں کے تشدد سے ماموں ہلاک

اصغر علی کو شادی کی تقریب میں جھگڑے پر علی، شہروز ، جواد اصغر، عبدالرحمن، عبدالمجیب، عمرعباس، اسفند نے تشدد کا نشانہ بنایا 
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) شادی کی تقریب میں پسٹل کے بٹ مار مار کر تشدد، ماموں جاں بحق، چار افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ نواحی گا ئوں 42 بارہ ایل میں ظفراقبال کی بیٹیوں کی شادی تقریب میں چک 62 پانچ ایل سے دلہنوں کا ماموں اصغر علی قریشی شرکت کے لیے آیا ہواتھا کہ اسکابھانجوں محمد نعمان اور لیاقت علی شہروز وغیرہ سے جھگڑا ہوگیا اور شادی کی تقریب کے دوران ہی لیاقت علی، شہروز ، جواد اصغر، عبدالرحمن، عبدالمجیب، عمرعباس، اسفند نیماموں اصغر علی کو پستولوں کے بٹ اورڈنڈے مار مار کر تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے مقتول کے بہنوئی ظفراقبال کی مدعیت میں سات ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 4 ملزموں کوگرفتار کرلیا۔