اسلام آباد(بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کے 3ارکان اسمبلی سمیت 9کارکنوں کو اٹک جیل منتقل کردیاگیا۔ اٹک جیل منتقل کئے جانے والوں میں خوشاب سے سابق رکن قومی اسمبلی ملک اسلم، ان کے بھائی رکن پنجاب اسمبلی حسن ملک شامل ہیں۔ جہلم سے پی ٹی آئی کیرکن پنجاب اسمبلی رفعت شاہ اور دیگر 6کارکن بھی اٹک جیل منتقل کر دیئے گئے۔ جیل ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل منتقل ہونے والے تمام افراد پر تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مقدمات درج ہیں۔