ریاستی اداروں کے خلاف نفرت کی سیاست قبول نہیں: ملک احمد خان

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی اور انتظامی استحکام ممکن نہیں، بلدیات کو بااختیار بنانا ہوگا، ، سپیکر کا قصور میں تقریب سے خطاب
لاہور (آن لائن) قصور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں‘‘ملک محمد علی خاں لائبریری’’کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ اگر بنیان المرصوص جیسے حالات کے بعد بھی سیاست کا محور ریاستی اداروں خصوصاً فوج کے خلاف محاذ آرائی رہے تو وہ ایسی سیاست کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو جتنا بھی خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جائے، یہ قوم خوفزدہ نہیں ہوگی بلکہ ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ ملک اس وقت اندرونی و بیرونی چیلنجز سے دوچار ہے، خصوصاً مغربی سرحد پر سیکیورٹی صورتحال تشویشناک رہی، تاہم قوم اور سیکیورٹی اداروں نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور افواج سمیت تمام ریاستی ستونوں کو متنازع بنانے کی روش ملک کے مفاد میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی اور انتظامی استحکام ممکن نہیں۔تقریب کے دوران سپیکر نے‘‘ملک محمد علی خاں لائبریری’’کا افتتاح کیا اور لیڈیز بار روم کا سنگِ بنیاد رکھا۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے اپنے وکالت کے ابتدائی دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے عملی زندگی کا آغاز کیا تو بار میں صرف تین سو وکلاء تھے جو آج بڑھ کر تین ہزار ہو چکے ہیں