امیتابھ بچن کے داماد نکھل نندا کے خلاف مقدمہ درج

امیتابھ بچن کے داماد نکھل نندا کے خلاف مقدمہ درج

بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کے داماد نکھل نندا کے خلاف بھارتی پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 یہ مقدمہ پاپڑ حمزہ پور گاؤں کے رہائشی گیانیندر کی شکایت پر داتا گنج پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔گیانیندر نے اپنی درخواست میں بتایا کہ اس کا بھائی جتیندر داتا گنج میں "جئے کسان ٹریڈرز" نامی ٹریکٹر ایجنسی چلاتا تھا اور نکھل نندا کے ساتھ کاروباری معاملے میں دھوکا کھایا۔ اس دھوکے کے نتیجے میں جتیندر کو خودکشی کے لیے اکسانا گیا۔ گیانیندر کے مطابق، نکھل نندا اور ٹریکٹر کمپنی کے دیگر اہلکاروں کے خلاف دھوکہ دہی اور خودکشی کے لیے اکسانے کے الزامات ہیں۔

اس واقعہ کے بعد، نکھل نندا کو داتا گنج پولیس اسٹیشن میں درج فراڈ کے کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے امیتابھ بچن یا نکھل نندا کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔یہ معاملہ کافی سنسنی خیز ہے اور اس نے میڈیا میں توجہ حاصل کر لی ہے، تاہم نکھل نندا کے متعلق مزید تفصیلات اور تحقیقات جاری ہیں۔