قاہرہ: عمارت گرنے سے 10 ہلاک، 8 زخمی

قاہرہ: عمارت گرنے سے 10 ہلاک، 8 زخمی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک عمارت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد کی ہلاکت اور 8 کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق، ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ عمارت گیس سلنڈر کے دھماکے کے سبب گری ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ وجوہات کا پتا چلایا جا سکے اور ملوث افراد کو سامنے لایا جا سکے۔