6 افراد کا تشدد ، خاتون قتل

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) 6 افراد نے تشدد کر کے خاتون ثریا بی بی کو قتل کر دیا،پولیس نے مقتولہ کے داماد کی مدعیت میں ملزموں خوشنود وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،مدعی کا کہنا ہے کہ ملزموں میں مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، مقتولہ کے منع کرنے پر ملزموں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، اسے ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئی، پولیس مصروف تفتیش ہے۔