نامعلوم افراد کے تشدد سے خاتون ہلاک

11 موڑ کے قریبسدرہ بی بی کو ماراپیٹاگیا،لاش ٹی ایچ کیو منتقلکردی گئی ، پولیس تحقیقات کا آغاز 
چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں خاتون کو تشدد کرکے قتل کر دیا گیا،بتایاگیاہے کہ11 موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے سدرہ بی بی زوجہ مزمل کو مبینہ طور پر تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔