پشاور(خصوصی رپورٹ )پی ٹی آئی رہنمائوں کی تنقید کے بعد پختو نخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ کواستعفیٰ پیش کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے سیف کااستعفیٰ قبول نہیں کیا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ مجھے عہدے کا کوئی شوق نہیں، تنقید بانی پی ٹی آئی کی خاطربرداشت کررہاہوں۔ گنڈاپور نے کہا کہ آپ پارٹی کے اندر اور باہرکے لوگوں کی تنقید خاطرمیں نہ لائیں۔