مختلف مقامات سے2لڑکیاں اغوا

قصور(خصوصی رپورٹ) مختلف مقامات سے 2 لڑکیوں کو اغواکر لیا گیا، ویرم ہٹھاڑ کے رہائشی ممریز نے پولیس تھانہ کھڈیاں کو بتایا کہ شکیل احمد وغیرہ 2ملزموں نے میری 15سالہ بیٹی (ا) کو اغوا کرلیا ہے، ججا کلاں کے رہائشی اصغر علی نے پولیس تھانہ سرائے مغل کو بتایا کہ ملزموں عمر فاروق وغیرہ نے میری 15سالہ بیٹی (ص) کو اغوا کرلیا ہے، پولیس مصروف کارروائی ہے۔