11 ملکوں سے مزید 173 پاکستانی ڈی پورٹ، 24 کراچی میں گرفتار

 سعودی عرب سے 94، عمان 3، تھائی لینڈ 1، عراق سے 9، موریطانیہ سے 5 کو بے دخل کیا گیا
 کراچی (آئی این پی )سعودی عرب میں بلیک لسٹ، بھیک مانگنے، منشیات فروشی، غیر قانونی قیام، کفیل کے بغیر کام کرنے، ملازمت سے مفرور اور معاہدے کے برخلاف کرنے پر حراست میں لے کر 94 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان سمیت 11 ملکوں سے48 گھنٹے کے دوران مزید 173 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے 24 کو کراچی میں گرفتار کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ، بھیک مانگنے، منشیات فروشی، غیر قانونی قیام، کفیل کے بغیر کام کرنے، ملازمت سے مفرور اور معاہدے کے برخلاف کرنے پر حراست میں لے کر 94 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ عمان سے 3، تھائی لینڈ سے 1، عراق سے 9، برطانیہ اور قبرص سے 2، موریطانیہ میں انسانی اسمگلنگ کے لیے موجود 5، انڈونیشیا سے 4، اخراجات کے لیے کم رقم لے کر قطر میں پہنچے 2 اور تنزانیہ سے 1 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں جیل رہائی دے کر غیر قانونی کام اور دیگر الزامات کے تحت 39 پاکستانیوں کو گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران ڈی رپورٹ کر کے کراچی بھیجا گیا، جن میں آئی بی ایم ایس میں ہٹ 7 بلیک لسٹ افراد بھی شامل ہیں۔