برطانیہ نے افغانستان کے لیے ٹریول الرٹ جاری کر دیا

برطانیہ نے افغانستان کے لیے ٹریول الرٹ جاری کر دیا

برطانوی حکومت نے افغانستان کے لیے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹریول الرٹ جاری کر دیا ہے، جس میں برطانوی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ خطرات کو پیشِ نظر رکھیں۔

برطانوی دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجودہ بدترین سیکیورٹی صورتحال کے باعث برطانوی شہری گرفتار یا طویل قید کا سامنا کر سکتے ہیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ افغانستان کا سفر نہ کریں اور اگر سفر ضروری ہو تو ممکنہ خطرات کا مکمل جائزہ لیں۔افغان میڈیا کے مطابق الرٹ میں سرحدی گزرگاہوں کی بندش، پُرتشدد واقعات میں اضافہ اور دیگر خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ برطانیہ کی ہدایات میں افغانستان میں قیام کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور فوری سیکیورٹی الرٹ کی صورت میں متعلقہ حکام سے رابطے میں رہنے کی تاکید بھی شامل ہے۔یہ اقدام افغان طالبان کے زیرِ اثر بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور امن و امان کی خراب صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، جس سے ملک میں غیر ملکی شہریوں کے لیے خطرات نمایاں طور پر بڑھ گئے ہیں۔