عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں پانچ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں، جس کے اثرات پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔
برینٹ خام تیل 3 فیصد کمی کے بعد 58.92 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 2.7 فیصد کمی کے بعد 55.27 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق یوکرین کے امن معاہدے کے امکانات اور روسی تیل پر عائد پابندیوں سے پیدا ہونے والی لاجسٹک رکاوٹیں ختم ہونے کے سبب عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی مستحکم ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔