لاہور (خصوصی رپورٹ) بجلی چوری کے مقدمات میں بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے والے افراد کے خلاف لاہور کے مختلف عدالتوں نے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے 300اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ذرائع کے مطابق چوری کے مقدمات میں نامزد افراد روزانہ کی تاریخوں سے تنگ آ کر جرمانے ادا کرانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ عدالتوں نے تقریباً 25مقدمات میں 1لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر کے کیسز داخل دفتر کر دیئے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات، حافظ رضوان عزیز، احمد اقبال، نوید زمان اور دیگر ججز سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کیسز کی مزید کارروائی عدالتوں میں جاری رہے گی۔