بزازیلیہ(آئی این پی) برازیل کا عالمی شہرت یافتہ اسٹیچو آف لبرٹی تیز ہوا سے گر گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی برازیل میں تیز آندھی کے باعث اسٹیچو آف لبرٹی کی ایک بڑی نقل گر نے سے ٹوٹ کر بکھر گئی تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ واقعہ برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے میٹروپولیٹن علاقے میں پیش آیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی برازیل کے شہر گوائیبا میں پیش آیا، جو پورٹو الیگری کے قریب واقع ہے۔ امریکہ کے مجسمہ آزادی کی یہ نقل تقریبا 24 میٹر بلند تھی کو ایک ہاوان ریٹیل اسٹور کی پارکنگ میں نصب تھی