لاہور،کراچی (آ ئی این پی ) ملک میں چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ کراچی میں چینی کی تھوک قیمت200 روپے فی کلوگرام سے کم ہو کر 150 روپے فی کلوگرام رہ گئی ہے جبکہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق بہتر رسد اور سخت نگرانی کے باعث قیمت مزید کم ہو کر146 روپے فی کلوگرام تک آ گئی ہے۔پنجاب میں بھی اسی طرح کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں تھوک قیمتیں145روپے فی کلوگرام تک گر گئی ہیں۔ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرئو ف ابراہیم نے کہا کہ مارکیٹ کو مستحکم کرنے اور منافع خوری کی حوصلہ شکنی میں حکومتی اقدامات نے فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے