ملک میں آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

اسلام آباد (آئی این پی )ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت میں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے  اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں ملک میں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت1642.33روپے ریکارڈ کی گئی جو مارچ کے مقابلہ میں 6.62فیصدکم ہے۔ اپریل میں اسلام آبادمیں20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت 1711.08روپے ریکارڈ کی گئی۔