کراچی، کوئٹہ(آئی این پی) کراچی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ، لیاری، صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس اور ڈی ایچ اے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق سائٹ ایریا، ٹیپو سلطان روڈ، پہلوان گوٹھ اور بحریہ ٹان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 12 بجکر 51 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلے کے بعد لیاری نیا آبادکی عمارت کے رہائشی خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے، پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت کو زلزلے کے جھٹکوں سے کوئی نقصان نہیں ہو