لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی ائی جی انویسٹیگیشن ذیشان اصغر نے دو انچارج انویسٹیگیشن تعینات جبکہ دو کو ہیڈ کوارٹر کلوز کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر وقاص علی بھٹی کو ہیڈ کوارٹر سے نو لکھا جبکہ علی رضا کھوکھر کو اکبری منڈی تعینات کیا گیا ہے۔نو لکھا سے انچارج انویسٹیگیشن انسپکٹر دوست محمد اور اکبری منڈی سے منیر سب انسپیکٹر کو ہیڈ کوارٹر کلوز کیا گیا ہے۔تعینات ہونے والے دونوں انچارج انویسٹیگیشن کو فوری اپنی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ پیار محبت خلوص سے پیش آئیں۔میرٹ پر تفتیش کریں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔