اسرائیل کی طرطوس پر 2012 کے بعد شدید بمباری

دمشق(آئی این پی)  اسرائیل کی جانب سے  شام کے ساحلی شہر طرطوس پر 8 گھنٹے سے زائد تک شدید بمباری کی گئی جس کے باعث پورا علاقہ لرز اٹھا۔ دھماکوں کے باعث کئی مقامات سے آگ کے بلند و بالا شعلے اٹھتے دکھائی دئیے۔حملوں کی شدت ہونے کے باعث بموں کا نشانہ بننے والے علاقے ریکٹر اسکیل پر 3.0 کی شدت کے بابر جھٹکوں سے لرز اٹھے۔۔المرصد نے 2012 کے بعد شام کے ساحلی علاقے میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے بہت کوفناک قرار دیے۔