میں نے کہا تھا وی پی این بلاک کرسکتے ہیں لیکن کریں گے نہیں:لیفٹیننٹ جنرل (ر)حفیظ الرحمان
اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین پی ٹی اے لیفٹیننٹ جنرل (ر)حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ آج تک کوئی وی پی این بلاک نہیں کیا، میں نے اسمبلی میں کہا تھا ہم وی پی این بلاک کرسکتے ہیں لیکن ہم نہیں کریں گے، موبائل نمبر پر بھی وی پی این رجسٹریشن کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیل کے مطابق پی ٹی اے نے اپنی سالانہ ڈیجیٹل رپورٹ پیش کردی جو کہ ڈی جی کمرشل عارف سرگانہ نے پریس بریفنگ میں پیش کی۔انہوں نے کہا کہ اکنامک چیلنجز کے باوجود ہمارے ٹیلی کام سیکٹر میں 17فیصد اضافہ ہوا ہے، سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے ہم دنیا کے بہترین 40 ممالک کی فہرست میں شامل ہیں، ڈیجیٹل انکلوژن میں خواتین بڑی تعداد میں موجود ہیں۔