تحریک انصاف مذاکرات نہیں مذا ق رات کررہی ہے:خواجہ آصف

حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، بانی کے علاوہ پی ٹی آئی میں کسی کی حیثیت نہیں:میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کیساتھ مذاکراتی عمل کو مذاق رات قرار دے دیا اور کہا ہے کہ پی ٹی ا?ئی کی طرف سے ہمیں کوئی پیغام نہیں ملا۔قومی اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پانچ منٹ قبل مذاکرات کے عمل میں رہنے والے اپنے وزراء￿  سے پی ٹی آئی سے بات چیت کے حوالے سے پوچھا جس پر انہوں نے بتایا کہ  ہمارے ساتھ اب تک کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی حکومت کو بتائے کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، اسپیکر کے ذریعے مذاکرات کا عمل شروع ہونا چاہیے،  پی ٹی آئی پہلے رابطہ کرے گی اس کے بعد ہم کوئی جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ جن حالات میں پی ٹی آئی والے مذاکرات کی بات کررہے ہیں تو دیکھنا ہوگا کہ 26 نومبر سے پہلے وہ کس زبان میں کررہے تھے، ابھی بھی تحریک انصاف کی زبان کی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ مذاکرات کرنے ہوں تو زبان کو خاموش اور لہجے کو نرم رکھنا پڑتا ہے، حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے علاؤہ تحریک انصاف میں کسی کی حیثیت ہی نہیں ہے۔