اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان دودھ پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، ملک میں دودھ کی سالانہ پیداوار6کروڑ50 لاکھ ٹن سالانہ ہے۔ فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن(ایف اے او) کی رپورٹ کے مطابق دودھ پیدا کرنے والے دنیا کے پانچویں بڑے ملک کے طور پر پاکستان میں دودھ کی سالانہ پیداوار65 ملین ٹن ہے جس میں زیادہ تر پیداوار دیہی معیشت سے منسلک ’’لوٹیک‘‘ ڈیری فارمز سے حاصل ہوتی ہے۔پاکستان میں 15 ملین چھوٹے ڈیری فارمز دودھ کی پیداوار میں کلیدی حیثیت کے حامل ہیں جن کے پاس دو گائے اور بھینسیں ہیں