ویرات کوہلی انوشکا شرما سے قبل کس مشہور بالی ووڈ اداکارہ کو پسند کرتے تھے؟

ویرات کوہلی انوشکا شرما سے قبل کس مشہور بالی ووڈ اداکارہ کو پسند کرتے تھے؟

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی محبت اور شادی کی کہانی سے مداح بخوبی واقف ہیں، تاہم انوشکا شرما سے پہلے ویرات کوہلی کا دل 90 کی دہائی کی ایک معروف بالی ووڈ اداکارہ نے جیت لیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کا بچپن کا پہلا کرش معروف اداکارہ کرشمہ کپور تھیں۔ویرات کوہلی کے مطابق انہوں نے کرشمہ کپور کی فلم ’جڑواں‘ دیکھنے کے بعد اداکارہ کو پسند کرنا شروع کیا تھا اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھی بے تاب رہتے تھے۔اس وقت ویرات کوہلی کم عمر تھے، جبکہ کرشمہ کپور 1990 کی دہائی میں بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں۔ دونوں کے درمیان کبھی کوئی رومانوی تعلق یا ڈیٹنگ نہیں رہی، بلکہ یہ صرف ویرات کوہلی کا بچپن کا کرش تھا۔بعد ازاں ویرات کوہلی کی زندگی میں انوشکا شرما آئیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2013 میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، جہاں سے ان کی دوستی کا آغاز ہوا اور پھر یہ رشتہ محبت میں بدل گیا۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 2017 میں اٹلی میں شادی کی، جس کے بعد دونوں کا شمار بالی ووڈ اور کرکٹ کی مقبول ترین جوڑیوں میں ہونے لگا۔