قتل کیس میں مطلوب ملزم گرفتار

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)تھانہ گوگیرہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیاگیا۔استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر ایک لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔ مزاحمت پر ملزموں نے سرور نامی شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا، جو شدید زخمی ہو کر ہسپتال منتقل ہوا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔ملزم وقوعہ کے بعد اکتوبر 2024 سے روپوش تھا۔