پبلک عوامی آگہی ایکٹ کے خلاف سماعت تحریری فیصلہ جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پبلک عوامی آگہی ایکٹ کے خلاف درخواست کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،جسٹس حسن نواز مخدوم نے  حکومت پنجاب اور فریقین سے تحریری جواب طلب کرلئے،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے طلب کرلیا، درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ پنجاب پبلک عوامی آگہی ایکٹ آئین سے متصادم اور غیر قانونی ہے، سرکاری فنڈز کو سیاسی تشہیر کے لیے استعمال کرنا عوامی اعتماد کی توہین ہے، ?متنازع قانون کے ذریعے صوبائی خزانے کا رخ سیاسی مفادات کی طرف موڑا جا رہا ہے۔