قبرستان کے قریب 2 لاشیں

لاہور (کرائم رپورٹر) میاں منشی قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں، تاہم اصل حقائق جاننے کے لیے پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔