ساہیوال ( خبرنگار)ماہی شاہ قبرستان میں نامعلوم افراد بجلی کے 2کھمبے کاٹ کرچرا کر لے گئے۔ تفصیل کے مطابق ماہی شاہ قبرستان میں2 روز قبل نامعلوم چوروں نے بجلی کے 2کھمبے کاٹ کر چرالئے اس سے قبل نامعلوم چور بجلی کے تار لے گئیتھے۔ قبرستان میں اب رات کے وقت گھپ اندھیرا ہونے سے میتوں کی تدفین کے لئے شہر ی مشکلات کاشکار ہیں۔قبرستان میں رات کے وقت لائٹس روشن نہیں ہوتیں۔شہری حلقوں نے کمشنر ساہیوال ودیگر متعلقہ حکام سے فور ی نوٹس لینے اور قبرستان میں رات کے وقت روشنی کاانتظام کرنے کامطالبہ کیا ہے۔