لاہور(کرائم رپورٹر)کراچی کی ملیر جیل میں بھارتی ماہی گیر کی خودکشی کا معاملہ متوفی گراؤ گورو Girao Guarav کی میت بھارتی حکام کے حوالے کر دی گئی۔ایدھی ترجمان کے مطابق میت ضروری قانونی کارروائی کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کی گئی۔بھارتی ماہی گیر نے 10 اپریل کو کراچی کی ملیر جیل میں خودکشی کی تھی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایات پر بھارتی ماہی گیر کی میت کو بذریعہ ہوائی جہاز کراچی سے لاہور علامہ اقبال ایئرپورٹ لایا گیا ۔جہاں سے بذریعہ ایدھی ایمبولینس علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور سے واہگہ بارڈر منتقل کیاگیا۔