لاہور(کرائم رپورٹر) کراچی کی ملیر جیل میں ہلاک بھارتی ماہی گیر کی لاش کراچی سے لاہور منتقل کر دی گئی، ایدھی ترجمان کے مطابق 59 سالہ ہچل سن آف کرشن سمندری حدود کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ملیر جیل میں سزا کاٹ رہا تھا،لاش بذریعہ ہوائی جہاز کراچی سے لاہور منتقل کی گئی جہاں اسے بی ایس ایف حکام کے حوالے کیا جائے گا۔