جاپان کی آبادی میں مسلسل 14ویں سال کمی ریکارڈ

 ٹوکیو(آئی این پی )جاپان میں آبادی میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور مسلسل 14ویں سال مجموعی آبادی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔جاپانی وزارتِ داخلی امور نے گذشتہ سال یکم اکتوبر 2024تک کا آبادیاتی تخمینہ جاری کیا، جس میں جاپان کو ایک بار پھر گرتی ہوئی آبادی، بڑھتی عمر رسیدگی اور کم شرح پیدائش جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا بتایا گیا ہے۔وزارت کے مطابق غیر ملکیوں سمیت جاپان کی مجموعی آبادی 123.8ملین رہی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 0.44 فیصد کم ہے۔