چین کی آبادی میں تین برسوں سے مسلسل کمی پر حکومت پریشان

بیجنگ(آئی این پی)چین کی آبادی میں گذشتہ تین برسوں سے مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی حکومت نے کہا کہ اسے آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی وجہ سے متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔گذشتہ برس کے اختتام پر چین کی آبادی ایک ارب 40 کروڑ سے زائد تھی جو 2023 کے مقابلے میں 13 لاکھ 90 ہزار کم ہے۔تین سال قبل چین، جاپان اور مشرقی یورپ کے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا تھا جہاں آبادی میں کمی ہو رہی ہے۔