حادثات : دو افراد جاں بحق

 موٹر سائیکلوں میں تصادم ،65 سالہ حاجی رفیق ،45 سالہ بشیرچل بسے،عشراں بی بی اور ثقلین شدید زخمی ہو گئے 
 اوکاڑہ ،دیپالپور(خصوصی رپورٹ)ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق، معمرخاتون اور نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ بونگہ سوڈھی حجرہ روڈ پرشیر گڑھ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 65 سالہ حاجی رفیق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 60 سالہ خاتون عشراں بی بی اور 25 سالہ نوجوان ثقلین،شدید زخمی ہو گئے۔ حویلی لکھا کے گا ئوں بریت کے قریب بھی دو تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے موٹر سائیکل سوار 45 سالہ بشیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری جائے حادثات پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر شیر گڑھ منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔