بحران شدت اختیار کرگیا،صارفین گیس کے حصول کیلئے خوار، بلیک میں 450 روپے کلو فروخت
لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہور میں ایل پی جی بحران شدت اختیار کرگیا، شہر میں 90 فیصد سے زائد دکانیں 7 روز سے بند، صارفین ایل پی جی حصول کیلئے خوار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں دکاندار شٹر بند کرکے چوری چھپے مہنگے داموں فروخت کرنے لگے،ایل پی جی سلنڈر حادثات پرغیر قانونی دکانوں کیخلاف کریک ڈا ئون کیا گیا، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کا کریک ڈا ئون جاری ہے شہر میں 5 ہزار سے زائد دکانیں غیر قانونی قرار دیدی گئیں۔ متعدد کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 258 روپے 65پیسے مقرر مارکیٹ میں 400 سے 450 روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔رکشہ ڈرائیور ،گھریلو اور کمرشل صارفین خوار ہورہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت اس حوالے سے ایس او پیز بنائے یا کوئی متبادل نظام دے۔