لاہور( یواین پی)بسنت کا آخری روز اور چھٹی کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت میں ناشتے کی دکانوں پر انتہائی رش دیکھنے میں آیا ، غیر ملکیوںاور دوسرے شہروں سے آئے مہمانوں کی لاہور کے روایتی ناشتے سے تواضع کی گئی ۔لاہور میں ناشتے کی دکانوں پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا ۔ شہریوں نے بسنت کی مناسبت سے اپنی فیملیوں کے ہمراہ حلوہ پوری ، نان چنے ، پائے ، کچوری ،ہریسہ اور لسی کا ناشتہ کیا ،بسنت منانے کے لئے آنے والے غیر ملکیوں اور دوسرے شہروں سے آئے مہمانوں کی بھی لاہور ی ناشتے سے تواضع کی گئی جنہوں نے زندہ دلان لاہور کی مہمان نوازی اور ناشتے کی بھرپور تعریفیں کیں۔