پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بے لگام

 پیٹرول4.10 لیٹر روپیمہنگا نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے ہوگئی، ڈیزل 415 روپے 83 پیسے لیٹر ہوگیا 
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔پیٹرولیم ڈویڑن کی جانب سیجاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اعلامییکے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بھی 4 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے ہوگئی۔اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 16 ستمبر کیلئے ہوں گی۔