سمیع اللہ ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل کی پچھلی نشست پر بیٹھ کر جا رہا تھا جا رہا تھا، مسلح افراد نے فائرنگ کر دی
لاہور (اے پی پی) شفیق آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار شہری کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سمیع اللہ اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پچھلی نشست پر بیٹھ کر جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسے نشانہ بنا کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سمیع اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔