پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کے نتائج جاری کردیئے

  لاہور(زیڈ این این) پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے مختلف محکموں کے عہدوں پر بھرتیوں کے لیے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کردیا۔ کمیشن کی جانب سے تین محکموں کے حتمی جبکہ چار محکموں کے مختلف عہدوں کے تحریری نتائج جاری کیے گئے ہیں۔پنجاب سروس ٹربیونل میں سٹینوگرافر کی آسامیوں پر 9 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے، جن میں محمد سعد، عدیل وارث، آمنہ، محمد سفیان اور محمد سہیل طارق شامل ہیں۔ انوائرنمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بائیو ڈائیورسٹی کی ایک آسامی پر ایک امیدوار کامیاب قرار دیا گیا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ایڈمن آفیسر کی آسامیوں پر 4 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے، جن میں محمد اویس شریف، حافظ محمد کاشف، کومل فاطمہ اور عائشہ محمود شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس شیخوپورہ میں جونیئر کلرک کی 19 آسامیوں کے لیے 75 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے، جن میں آمنہ بی بی، حرا اسد، صدف نور، ثناء امجد اور کنزہ ظفر شامل ہیں۔ٹیپا لاہور میں سب انجینئر مکینیکل کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب قرار پائے، جن میں عامر شہزاد، محمد بلال، زبیر احمد، محمد فیصل اور شکیل احمد شامل ہیں۔ محکمہ خزانہ میں ڈپٹی اکاؤنٹنٹ کی 60 آسامیوں کے لیے 301 امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب ہوئے، جن میں رابعہ کنول، بشریٰ مراد، رابعہ عباس، نمرہ صدیق اور سمن شبیر گوندل سمیت دیگر امیدوار شامل ہیں۔چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں آڈٹ آفیسر کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے، جن میں محمد غفران، شعیب حیدر، محمد احمد اعوان، محمد ذیشان وحید ملک اور عمر شہزاد شامل ہیں۔حتمی نتائج کے اعلان کے بعد سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔