ہر موبائل فون میں اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے:نیتن یاہو

ہر موبائل فون میں اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے:نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مغربی مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ دنیا میں جس کے پاس بھی موبائل فون ہے، اس کے ہاتھ میں بنیادی طور پر اسرائیل کا ایک ٹکڑا موجود ہے۔

انہوں نے اسرائیل کی ادویات، ہتھیار، اور ٹیکنالوجی بنانے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کچھ ممالک نے ہتھیاروں کے اجزاء کی ترسیل روک دی ہے، مگر اسرائیل اس صورتحال پر قابو پانے کے اہل ہے کیونکہ وہ ہتھیار بنانے میں ماہر ہے۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ صرف موبائل فون ہی نہیں بلکہ روزمرہ کی اشیاء جیسے ٹماٹر بھی اسرائیل سے آتی ہیں، اس طرح دنیا میں ہر جگہ اسرائیل کی مصنوعات موجود ہیں۔یہ بیان غزہ میں جاری فوجی کارروائیوں اور عالمی سطح پر اسرائیل کے ہتھیاروں کی ترسیل پر پابندیوں کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔