کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی۔
گزشتہ شب سے پانی جمع ہونا شروع ہوا، جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔ اردو سائنس کالج کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی، جس کی وجہ سے حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک شدید دھیر ہو گئی، جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک متاثر ہو رہا ہے۔پانی کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ سے متصل نشیبی علاقوں میں بھی پانی داخل ہو رہا ہے، جس سے مقامی مکین شدید پریشان ہیں۔واٹر بورڈ کا عملہ ابھی تک متاثرہ لائن کی مرمت کے لیے موجود نہیں، جس کے سبب گلشن اقبال اور اطراف کے علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔