سرکاری کالج کی بجلی منقطع

لاہور (خصوصی رپورٹ )بل کی عدم آدائیگی پر لیسکو نے گورنمنٹ ویمن کالج باغبانپورہ کی بجلی منقطع کردی جس سے تدریسی عمل بری طرح متاثر ہوا۔ طالبات شدید گرمی میں بجلی کے بغیر بے حال ہو کر رہ گئیں، کالج کے ذمہ لیسکو کا دو لاکھ 70 ہزار سے زائد کا بل واجب الادا ہے۔ پرنسپل کا کہنا تھا کہ لیسکو کو درخواست کی ہے کہ چند روز میں بل ادا ہو جائے گابچیاں شدید گرمی سے بے ہوش ہورہی ہیں،جمعہ سے بجلی منقطع ہے فنڈز موصول ہونگے تو بل ادا ہو جائے گالیسکو کا عملہ تعاون نہیں کررہا کالج میں تدریسی عمل معطل ہو چکا ہے۔