لیسکو میں جی ایم ٹیکنیکل کا چارج رائے اصغر کے سپرد

لاہور(خصوصی رپورٹ )لیسکو میں جی ایم ٹیکنیکل کا چارج رائے اصغر کے سپرد،اس سے پہلے جی ایم ٹیکنیکل کا چارج سی ای او لیسکو انجینئر رمضان بٹ کے پاس تھا۔ڈی جی ایمپلی منٹیشن رائے اصغر کو اضافی ذمہ داریاں مل گئیں۔ رائے اصغر اب جی ایم ٹیکنیکل بھی ہونگے۔ چیف ایگزیکٹو کی منظوری سے آفس آرڈر جاری کردیئے گئے۔ نئی ذمہ داریاں فوری نافذ العمل ہونگی۔ رائے اصغر بیک وقت دونوں ذمہ داریاں انجام دینگے۔