لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی پولیس نے قمار بازوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ٹبی سٹی پولیس نے پرچی جواء کروانے والے 5 ملزمان کو گرفتار کیاپابندی کے باوجود سرعام اسلحہ لیکر گھومنے والا ہدایت اللہ کوگرفتارکیاسٹے بازوں میں شانی،عباس،اشرف، مشتاق اور جمشید شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم اور پسٹل برآمد کرکے مقدمات درج کرلیں ایس پی سٹی نے کامیاب کریک ڈاؤن پر ایس ایچ او ٹبی سٹی اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے