ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخ 2 روپے 78 پیسے اضافے سے 272 روپے 77 پیسے لٹر مقرر ،، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے لٹر مہنگا
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے مسلسل تیسری بار پٹرول کی قیمت برقرار رکھی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا۔فنانس ڈویڑن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے لٹر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخ 2 روپے 78 پیسے اضافے سے 272 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر کیے گئے ہیں، پہلے قیمت 269 روپے 99 پیسے تھی،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر تک ہوگا۔