کوئٹہ سے منشیات لانیوالے 3 ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)لاری اڈا پولیس کی بڑی کارروائی، لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے منشیات لانے والے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم امین، شبیر اور امین کے قبضے سے 7 کلو چرس اور 3 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم منشیات لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں فروخت کرتے تھے۔