امریکا قطر کا اتحادی ہے، اسرائیل مزید کارروائی نہیں کرے گا، ٹرمپ

امریکا قطر کا اتحادی ہے، اسرائیل مزید کارروائی نہیں کرے گا، ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ قطر امریکا کا اہم اتحادی ہے اور اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس پر الزام لگایا کہ وہ یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے، جسے فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔امریکی صدر نے بتایا کہ آج صبح ان کے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ان کے مطابق ہلاک شدہ افراد ڈرگ مافیا سے تعلق رکھتے تھے اور امریکا میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس کارروائی میں امریکی افواج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹک ٹاک کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے، کیونکہ انٹرنیٹ کے ذریعے نوجوانوں کا ذہنی استحصال اور برین واش کیا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ چارلی کرک کے قاتل کو بائیں بازو کے شدت پسندوں نے متاثر کیا تھا۔ اسی تناظر میں انہوں نے شکاگو اور نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان بھی کیا۔