میکسیکو ، ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر سے 15 افراد ہلاک

 تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ ، سب کچھ لپیٹ میں لے لیا
میکسیکو سٹی(آئی این پی ) میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریلر، کار اور ٹیکسی آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ لپیٹ میں لے لیا۔