افغان جارحیت پر افواج پاکستان کو جواب دینا پڑا، وزیراعظم شہباز شریف

افغان جارحیت پر افواج پاکستان کو جواب دینا پڑا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو آزاد چھوڑا گیا ہے، حالیہ واقعات سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، اور فوج کو جواب دینا پڑا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ افغان درخواست پر 48 گھنٹے کے لیے جنگ بندی کی گئی ہے، اور اب معاملہ افغان حکام کے ہاتھ میں ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طویل سرحد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود 40 لاکھ افغان شہریوں کی میزبانی کی ہے، اور افغانستان سے دہشتگردی کے حملوں کے باوجود بھائی چارہ برقرار رکھا جائے گا۔